






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
علامہ ڈاکٹر عبد الہادی الفضلی سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین اور اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن ۷ اپریل، بروز اتوار کو کہولت سن کی وجہ سے دار فانی کو الوداع کہہ کر دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔آیت اللہ فضلی چند ماہ قبل ایران میں اپنے آخری سفر کے دوران بدنی کسالت کی وجہ سے ایک ہسپتال میں بھرتی تھے کہ رہبر معظم انقلاب آپ کی عیادت کے لیے گئے۔حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس عیادت کے دوران علامہ فضلی کا دائیاں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور حاضرین سے کہا: اس ہاتھ نے اسلام کی بہت خدمت کی ہے۔ آیت اللہ فضلی نے بھی رہبر معظم کی نسبت اظہار ارادت کرتے ہوئے کہا: سید (رہبر معظم) کی دعاوں سے بہتر ہو گیا ہوں۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲